بھارت 72سال سے کشمیر پر قابض، کشمیریوں کو جبراً غلام رکھنے کیلئے ظلم و ستم کے تمام ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے

محمد میاں سومرو وفاقی وزیر برائے نجکاری اور سرپرست اعلیٰ کشمیر یوتھ فورم

بدھ 5 اگست 2020 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری اور کشمیر یوتھ فورم کے سرپرست اعلیٰ محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ بھارت نے 72سال سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں کو جبراً غلام بنا کر رکھنے کیلئے ظلم و ستم کے تمام ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے آئین میں تبدیلی کر کے آرٹیکل370 اور 35A کے تحت کشمیر کو بھارت کا حصہ ڈکلیئر کرنے کی بھونڈی اورناکام کو شش کی ۔ محمد میاں سومرو نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا، جدو جہد آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے بوکھلاہٹ میں گزشتہ ایک سال سے وادی کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم نئے جذبے اور عزم کے ساتھ بھارتی مظالم کے خلاف صف آرا ہے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کشمیر بنے گا پاکستان۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں