مہنگا پٹرول، مہنگی بجلی اور گیس نالائق وزیر اعظم عوام پر عذاب بن گئے ہیں، نیر بخاری

سلیکٹڈ حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے ، پٹرول قیمتوں میں اضافے سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا ، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

جمعہ 15 جنوری 2021 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ مہنگا پٹرول، مہنگی بجلی اور گیس نالائق وزیر اعظم عوام پر عذاب بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے ، پٹرول قیمتوں میں اضافے سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔سید نیر بخاری نے کہاکہ عمران نیازی کی نالائقی کی وجہہ سے ملک پتھر کے دور کی طرف لوٹ رہا ہے ، پٹرول قیمتوں میں اضافے سے سفر مہنگا ہو جائے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں