ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ تحریک انصاف حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، فیصل کریم کنڈی

جمعرات 28 جنوری 2021 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2021ء) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکومتی ایمانداری کی قلعی کھول دی ہے ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ تحریک انصاف حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، ثابت ہوا حکومت نااہل اور نا تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ کرپٹ بھی ہے،وزیراعظم صاحب صرف بیان بازی سے کرپشن کا خاتمہ نہ ممکن ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عجب حکومت کی غضب کرپشن کہانی بے نقاب کر دی ،دیکھتے ہیں وفاقی وزرائ کب توپوں کا رخ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی طرف موڑتے ہیں،کرپشن کے بے تاج بادشاہ وفاقی و صوبائی کابینہ میں بیٹھے ہیں،وزیراعظم صاحب آپکی حکومت میں کرپشن کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کے ریٹ دوگنا ہو چکے ہیں، عمران خان کے مالی سہولت کار چینی، گندم، ادویات چور نکلے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں