اسلام آباد ، بھائی نے گھریلو اختلافات پر بھائی بھابھی اور بھتیجے کو قتل کردیا

منگل 27 جولائی 2021 18:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) تھانہ شمس کالونی کی حدود میں گھریلو اختلافات پر سگے بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ شمس کالونی کے علاقے H-13 کے نواحی گاؤں بوکراں میں بھائی کی فائرنگ سے بھائی، بھابھی اور بھتیجا جاں بحق ہوئے ، ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم وقاص اور مقتولین ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے اور گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں