سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ایوی ایشن ڈویڑن کے 17 منصوبوں کے لیے 936 ملین روپے جاری

پیر 20 ستمبر 2021 20:51

اسلام آباد۔20ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) :وفاقی  حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی 2021۔22) کے تحت ایوی ایشن سیکٹر کے تقریبا 17 منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اب تک 936.046 ملین روپے جاری کر دیئے ۔ ماہ ستمبر کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر کے مختلف منصوبوں کے لیے مختص مجموعی رقم 3558.20 ملین روپے میں سے 936.046 ملین روپے کی رقم جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پی ایس ڈی پی کی دستاویز کے مطابق حکومت نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو منزلہ لیڈیز ہاسٹل، بیرکس کے ساتھ ساتھ تیسری منزل پر میس، تفریحی ہال اور دیگر ملحقہ سروسز کی فراہمی کے لئے 11.077 ملین روپے، کوئٹہ ایئرپورٹ پر دو منزلہ بیرکس کی فراہمی کے علاوہ تیسری منزل پر انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لئے علیحدہ علیحدہ میس اور تفریحی ہالز و دیگر ملحقہ سروسز کی فراہمی کے لئے 37.581 ملین روپے، اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کیمپ کی تعمیر کے لئے 20 ملین روپے اور سکردو ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی رہائشی بیرکس کے ساتھ میس و دیگر ملحقہ سہولیات، لیڈیز ریسٹ روم ایم ٹی، سٹور، کوٹ میگزین، کوارٹر گارڈز اور او سی اکاموڈیشن روم کی فراہمی کے لئے 50 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح چترال ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کے لیے رہائشی بیرکس کی تعمیر، میس اور اس سے متعلقہ سہولیات ، ایم ٹی ، سٹور ، وزیٹر روم ، لیڈیز ریسٹ روم ، کوٹ میگزین ،گارڈز کوا?رٹر ، او سی رہائش/کمروں کی تعمیر کے لئے کے لیے 39.534 ملین روپے، فیصل آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے لیے ڈبل منزلہ بیرک کی تعمیر کے لیے 21.285 ملین روپے ، ڈبل منزلہ ڈائریکٹر سائوتھ سیکریٹریٹ آفس اے ایس ایف کی تعمیر ، اے ایس ایف ہیڈکوا?رٹرز کراچی سے ملحقہ سہولیات کی فراہمی کے لیے 6.213 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر برساتی پانی کو آبپاشی کے استعمال میں لانے کے لئے کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لیے 500 ملین روپے ، لاہور ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کے لیے تین منزلہ رہائش گاہ کی تعمیر کے لیے 57.719 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ ملتان ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے لئے تین منزلہ رہائشی بیرکس کی تعمیراور تفریحی ہال کی تعمیر کے لئے 3.952 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح ممارہ ریسرچ سنٹر ترکی اور پاکستان محکمہ موسمیات کے مابین روابط کے فروغ کے لئے 96.108 ملین روپے، کراچی میں موسمی نگرانی کے لئے ریڈار کی تنصیب کے لئے 239.736 روپے، ملتان ایئرپورٹ پر ریڈار سسٹم کی تنصیب کے لئے 580 ملین روپے، سکھر میں ریڈار سسٹم کی تنصیب کے لئے 370 ملین روپے اور نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے 1144.995 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی اے ایس ایف اکیڈمی کے لئے 350 ملین روپے اور اے ایس ایف اکیڈمی کراچی کی فزیبلٹی و نگرانی کے لئے 30 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں