ڈی جی ا نٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:43

اسلام آباد۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 02 دسمبر2021ء) :انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں نے (آئی ڈبلیو ایم آئی ) جمعرات کو پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی )ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پی اے آر سی، ڈاکٹر ذاکر حسین ڈاہری، نیشنل کوآرڈینیٹر (واٹر)، ڈاکٹر بشیر احمد، ڈائریکٹر، کلائمیٹ انرجی اینڈ واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ای ڈبلیو آر آئی ) این اے آر سی اور ڈاکٹر محمد اسحاق مستوئی، ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، پی اے آر سی نے معزز مندوبین کوگرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔

انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں نے پی اے آر سی کا پاکستان میں آئی ڈبلیو ایم آئی کے آپریشنل ہونے کے بعد سے مسلسل تعاون اورکلائمیٹ انرجی اینڈ واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سی ای ڈبلیو آر آئی )، این اے آر سی میںانٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ پاکستان رابطہ دفتر کے قیام کے لیے دفتری جگہ کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان میں آئی ڈبلیو ایم آئی کے موجودہ اور مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا اور پی اے آر سی کی باہمی تعاون کی خواہش کی۔

چیئرمین پی اے آر سی نے مندوبین کو پی اے آر سی کے جاری اقدامات کے بارے میں بریفنگ دینے کے بعد مستقبل کے باہمی تعاون کے اقدامات کے لیے پی اے آر سی کی جانب سے آئی ڈبلیو ایم آئی پاکستان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں زراعت کی خراب حالت کا ذکر کیا اور وسائل کی اصلاح، ضروری معلومات کی فراہمی اور بہترین طریقوں کو اپنانے کے ذریعے غیر استعمال شدہ صلاحیت کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

آئی ڈبلیو ایم آئی کے مندوبین نے جنوبی پنجاب اور سندھ کے صوبوں میں بائیو سیلین ایکوا کلچر اور گندے پانی کے زرعی استعمال اور بائیو میڈیشن اور زرعی استعمال سے متعلق اپنے آئندہ پروگراموں کے لیے پی اے آر سی سے تکنیکی مدد اور شراکت داری کی۔ چیئرمین پی اے آر سی نے ان علاقوں میں پی اے آر سی کے تجربے کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور ان باہمی تعاون کے اقدامات میں شراکت داری کا یقین دلایا۔ اجلاس چیئرمین پی اے آر سی کے شکریہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں