-ریاست مدینہ کے دعویدارحکمرانوں کی طرف سے منی بجٹ ،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کے جھٹکے غریب عوام کو لقمہ اجل بنادیں گے ،ایم ساجد عباسی

ٴ(ن) لیگ کی قیادت ہی ملک کو حقیقی معنوں میں تعمیرو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتی ہے، لیگی رہنما

اتوار 16 جنوری 2022 17:45

ط*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین میٹروکارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدارحکمرانوں کی طرف سی350ارب روپے کے منی بجٹ ،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کے جھٹکے غریب عوام کو لقمہ اجل بنادیں گے،اربوں روپے کے غریبوں پر نئے ٹیکس لگانے،بجلی کی قیمتیںمسلسل بڑھانے اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوپروان چڑھا کرعوام دشمنی کا کھلاثبوت دیاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار اپنی ناکامیاںاپوزیشن پر ڈال کر اپنوں کو نواز رہی ہے جبکہ غریب عوام بھوک وافلاس سے مررہے ہیں،کاروبارٹھپ،بے روزگاری میں اضافہ، ہر چیز کی دگنی سے چارگنا قیمتیں مسائل میں اضافے کے باعث ملک اندھیروں کی جانب بڑھ رہاہے جبکہ حکمران طبقہ سارا دن شو ر شرابہ کرکے اپوزیشن کو تنقید کانشانہ بنارہے ہیں، خود نہ ان سے ملک چلایاجا رہاہے اور نہ ہی کسی چیز، ادارے پرکنٹرول ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما ایم ساجدعباسی نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی پاکستانی سیاسی تاریخ کی سب سے نااہل اور عوام دشمن حکومت ثابت ہوئی ہے جس نے اقتدار سے قبل عوام کوخوشحالی کے سہانے خواب دکھلائے اور اقتدار ملنے کے بعدلوگوں کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے،عوام کو سبزباغ دکھاکراقتدار حاصل کرنے کے بعد لوگوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے والوں کایوم حساب قریب ہے،عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میںدھکیلنے والوں کو عوام نوشتہ دیوار بنادیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کی معاشی،سفارتی اور سیاسی محاذوں پر کارکردگی اب تک صفر ہے،پاکستان کی معیشت بحران کاشکارہے،بلندو بانگ دعوئوں کے باوجود موجودہ حکومت اپنے معاشی اہداف اور معیشت کی حالت بہتر بنانے میں ناکام رہی ہے، ملک کو قرضوںکے بوجھ تلے ڈبو دیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کے دور حکومت کے دوران حاصل کی گئی شرح نمو کو پیچھے دھکیل دیا، پی ٹی آئی حکومت نے دعویٰ کیا تھاکہ وہ بجٹ خسارہ اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرے گی لیکن اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے ہوئے یہ ظاہر ہوتاہے کہ وہ بجٹ خسارہ گزشتہ28سال میں اپنی بلندترین سطح کوچھو رہاہے،حکومت محاصل کے اہداف پورے کرنے میں ناکام رہی ہے اور بڑھتے ہوئے اخراجات اور نام نہاد سادگی اپنانے کے اقدامات کے باوجود معیشت سکڑ رہی ہے، پاکستان کے باشعورعوام کوبخوبی اندازہ ہوگیاہے کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف ہی نکال کر ملک کو حقیقی معنوں میں تعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں