شیخ رشید کو عدالت تک پہنچنے کیلئے مکمل سہولت فراہم کی جائے، ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت

منگل 24 مئی 2022 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداور ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواستوں میں پولیس کو ہدایت کی ہے کہ شیخ رشید کو عدالت تک پہنچنے کیلئے مکمل سہولت فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ،ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباداور ڈی سی اسلام آباد کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ ہراساں کیا جا رہا ہے، پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، استدعا ہے کہ عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے اور سپریم کورٹ آف پاکستان فیصلہ پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کرے، دوران سماعت شیخ رشید احمد کے وکیل نے کہاکہ شیخ رشید کے گھر پر بھی پولیس ہے، ان کو ہراساں کیاجارہاہے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت آج بدھ تک کیلئے ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں