بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات 2022 کی نگرانی کیلئے اسلام آباد میں مانیٹرنگ سیل و کنٹرول روم کر دیا گیا

ہفتہ 28 مئی 2022 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات 2022 کی نگرانی کیلئے اسلام آباد میں مانیٹرنگ سیل و کنٹرول روم کر دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد سیکریٹریٹ میں مانیٹرنگ سیل و کنٹرول روم 27 مئی ، 2022 سے قائم کردیا گیاہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان دفتر میں بھی مانیٹرنگ سیل اور کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن تمام پولنگ کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں ۔ بلوچستان میں پولنگ کا عمل ہر صورت میں شفاف اور پرامن بنایا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے۔ سپیشل سیکرٹری بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم 27 مئی بروز جمعہ کی رات 12بجے ختم ہوگئی تھی۔

آج کسی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں۔ پولنگ 29 مئی 2022 کو ہوگی، کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام اسلام آباد سنٹرل کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبرز 051- 9204402-03، 051-9210837-38 اور فیکس نمبر 051-9204404 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پولنگ 29 مئی 2022 کو صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں