قومی اسمبلی اجلاس} دیگر اتحادی جماعتوں کے بعد ایم کیو ایم نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا

پیر 27 جون 2022 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں دیگر اتحادی جماعتوں کے بعد ایم کیو ایم نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی اسامہ قادری نے کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جارہی تھی اس وقت ایک ہی شور تھا کہ جدھر ایم کیو ایم جائیگی وہی بازی لے گاہم نے جو فیصلہ کیا تھا اسے تمام سیاسی جماعتوں کو پرکھ کر فیصلہ کیاپی ایس ڈی پی میں کوئی ایسا پراجیکٹ نہیں دیا گیا جو قابل ذکر ہوسابق دور میں حیدر آباد یونیورسٹی دینے کی تگ ودو کی گئی موجودہ بجٹ میں کوئی ایسی سکیم نہیں جو دی گئی ہو ہم نے ملکی مفاد کی خاطر اپنی 35 سالہ جدوجہد کا پلڑا حکومت کی طرف ڈالا اس وقت شہری نمائندگی کچھ پیپلز پارٹی اور باقی ایم کیو ایم کے پاس ہے مگر شہری علاقوں کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں ہم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاہدہ کیا، سندھ حکومت ، رداری، بلاول کے ساتھ معاہدہ کیا مگر آج تک عمل نہیں ہوا سندھ میں ایک ہفتے میں حکومت چاہے تو مطلوبہ قانون سازی ہوسکتی ہے سندھ بلدیاتی الیکشن نے واضح کردیا ہے کہ ہماری سیاسی ترجیحات کیا ہیں اگر ملکی مفاد میں تمام صوبوں کو ایک لڑی میں پرونا ہے تو ایم کیو ایم کے معاہدات پر عمل فوری طور پر کیا جائی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں