دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 24اکتوبر تک ملتوی

پیر 15 اپریل 2024 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کردی ۔پیر کو سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلاء اور خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی کی طرف سے جونیئر وکیل پیش ہوئے ۔

اسی دوران پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب،سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید،سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹراعظم سواتی،وکلاء نیاز اللہ نیازی،نعیم حیدر پنجوتھااور پراسیکیوٹر عدنان علی عدالت پیش ہوئے۔خاورمانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت پیش ہو ئے اور دلائل کاآغاز کرتے ہوئے کہاکہ نکاح خواں ، ایک نکاح کا گواہ اور خاور مانیکا کا ایک ملازم اس کیس میں گواہ ہے،3فروری ٹرائل کورٹ فیصلے کے اہم نکات عدالت کے سامنے رکھوں گا،سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا،خاور مانیکا کی شکایت پر 496 اور 496 بی کے دفعات شامل کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ٹرائل کورٹ نے 496 بی کے دفعہ کو حذف کرکے 496 کے تحت سزا سنائی تھی،دونوں ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کیا تھا۔خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نےٹرائل کا فیصلہ عدالت کے سامنے پڑھااور کہاکہ میں اپنے دلائل کا آغاز کروں گا مگر یہ دلائل آج مکمل نہیں ہوسکتے۔ رضوان عباسی نے دلائل کے لئے مئی کے پہلے ہفتے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکی جس پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کردی۔

اس موقع پر جج شاہ رخ ارجمند نے وکیل رضوان عباسی کو ہدایت کی کہ ابھی آپ دلائل شروع کریں۔وکیل رضوان عباسی نے کہاکہ سی آر پی سی میں 496 کیا ہے اسی پر دلائل دوں گا،کچھ چیزیں حقائق کے برعکس بتائی گئیں،اس کیس میں کچھ چیزوں کے لئے میں بلیک لاء ڈکشنری کا سہارا لوں گا، اس کیس میں دو بڑے اہم گواہان کے بیانات موجود ہیں، کیس کے اہم گواہان کے مطابق عدت کے دوران نکاح کیا گیا، نکاح خواں نے دونوں سے نکاح کے تمام تر میٹریل مکمل ہونے کا پوچھا تھا،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے وکلاء شواہد کو جھٹلا نہیں سکتے،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی شادی فراڈ تھی جو ثابت ہوئی،خاورمانیکا کو عدت میں رجوع کرنے کے حق سے محروم رکھاگیا، خاورمانیکا کے بچوں سے بھی حقوق چھین لئے گئے،عدت کے دوران باطل نکاح کو بھی غیر قانونی نکاح تسلیم کیا جائے گا، میڈیکل سائنس کے مطابق حیض کی کم سے کم مدت 21 اور زیادہ سے زیادہ 350دن ہے، اسلامی قانون کے مطابق عدت کا دورانیہ 90 دن ہے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کیا جس کی اہمیت نہیں ہے،یکم جنوری 2018 کے نکاح کو ثابت کیا۔

جج شاہ رخ ارجمند نے کہاکہ چھٹیوں کی وجہ سے کیسز لگے ہوئے، سیشن عدالت کا پورا ہفتہ مصروف ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک کیلئےملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں