اسلام آباد ایکسائز کی جانب سے سیکٹر ایف سکس میں کارروائی میں دوران چیکنگ ٹیمپریری نمبر والی گاڑی پکڑ لی گئی

منگل 16 اپریل 2024 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) اسلام آباد ایکسائز کی جانب سے سیکٹر ایف سکس میں کارروائی میں دوران چیکنگ ٹیمپریری نمبر والی گاڑی پکڑ لی گئی۔ ڈی جی ایکسائز کے مطابق غیر قانونی نمبر پلیٹ کے استعمال کی وجہ سے گاڑی کو قبضے میں لیا گیا، گاڑی کو کاغذات دکھانے، رجسٹریشن کروانے اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی چھوڑا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایکسائز نے بتایاکہ ٹیمپریری نمبرز پر اسلام آباد ایکسائز کی جانب پابندی عائد ہے، ٹیمپریری نمبرز استعمال کرنے والے تمام شہری اپنی گاڑیوں کی فی الفور رجسٹریشن کروائیں۔ جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایکسائز کی جانب سے لیٹ رجسٹریشن پر بھی بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ،لیٹ رجسٹریشن پر بھاری جرمانوں کی پالیسی جلد ہی نافذ کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں