چیف کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ،چینی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

منگل 16 اپریل 2024 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) چیف کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیاگیا۔چینی شہریوں اور دارالحکومت کے اندر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے چیف کمشنر دفتر آئی سی ٹی میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ٹی، عاصم ایوب نے اجلاس کی سربراہی کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی (سیکیورٹی) اسلام آباد پولیس، ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، اے آئی جی (اسپیشل برانچ) اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایسٹ) سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد چینی شہریوں کے لیے موجودہ سیکورٹی پروٹوکولز کا جائزہ لینا، ممکنہ کمزوریوں کی نشاندہی کرنا اور چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کے تحفظ کو تقویت دینے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کی انمول شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے شرکاء نے چینی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔مزید برآں چیف کمشنر آفس نے باہمی اعتماد، احترام اور یکجہتی پر مبنی تعاون کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے اپنی ثابت قدمی پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں