ملت ایکسپریس واقعہ: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کی موت حادثاتی قرار

منگل 16 اپریل 2024 21:50

ملت ایکسپریس واقعہ: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کی موت حادثاتی قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ملت ایکسپریس سے مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

چند روز قبل چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی، بعد ازاں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے متاثرہ خاتون کی لاش ملی تھی۔خاتون کی لاش ملنے کے بعد ان کی موت معمہ بن گئی تھی تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت حادثاتی ہے، خاتون کے جسم پر زخموں کے 5 نشانات پائے گئے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ خاتون کی موت ہڈیاں ٹوٹنے اور زیادہ خون بہہ جانے سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں