جمعیت علماء اسلام نے سینٹ میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا تقرر کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام نے سینٹ میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا تقرر کردیا جس کے مطابق جے یو آئی کے سنیٹر مولانا عطاء الرحمن پارلیمانی لیڈر جبکہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بیرسٹر کامران مرتضیٰ ہونگے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی مشاورت سے مولانا عبدالغفورحیدری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے تقرریوں سے متعلق چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو بھی آگاہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں