پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا

مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو خصوصی دعوت دی گئی

بدھ 17 اپریل 2024 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل جمعرات سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے، مشترکہ اجلاس سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان، صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو شرکت کے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ۔

مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو خصوصی دعوت دی گئی ہے، مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبائی اسپیکرز، اسپیکر آزاد جموں کشمیر اور اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مشترکہ اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا کے نمائندوں کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے لئے خصوصی دعوت نامے کا ہونا ضروری ہے، مشترکہ اجلاس کے موقع پر بغیر خصوصی دعوت نامے کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلہ ممکن نہیں ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں