اسلام آباد پولیس نے ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 18 اپریل 2024 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس نے ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین پسٹل معہ ایمونیشن اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئے ہیں۔ملزمان نے سیکٹر ایف 15 میں ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کی تھی۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بزرگ شہری محمد اجمل کو فائرکرکے قتل کردیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لے کر جلد ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔پولیس ٹیموں نے تمام تروسائل بروئے کارلاکر ملزمان کو ٹریس کر لیا ہے جن کی شناخت ریاض خان، شیراز مسیح اور شفیق طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔یہ انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ ہے جو درجنوں وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں