وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں کوآرڈینیٹر مقرر کر دیے

جمعرات 18 اپریل 2024 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں کوآرڈینیٹر مقرر کر دیے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سمندر پار مقیم عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ حج افسر کے ساتھ رابطے میں رہیں اور’’ پاک حج ایپ ‘‘ پر اپنی حج پروازکا شیڈول چیک کر لیں ،پرواز سے دس روز قبل یا اپنے متعلقہ حج افسر کی ہدایات کے مطابق وہ پاکستان پہنچیں اور اپنے پاسپورٹ جمع کروائیں ۔

(جاری ہے)

انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ سفر حج سے قبل وہ اپنے متعلقہ حاجی کیمپ سے رابطہ رکھیں ، وہاں سے لازمی تربیت ، پیکج میں شامل سفری بیگ اور سکارف وغیرہ حاصل کریں اور ویکسین لگوانے کے ساتھ ساتھ اپنی ادویات کی پیکنگ بھی کروا لیں ۔ وزارت مذہبی امور نے بیرون ملک مقیم سرکاری سکیم کے حج عازمین کے لیے کراچی اور کوئٹہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد حسین کٹپر ، پشاور، ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مصطفی ٰ، اسلام آباد اور رحیم یار خان کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہادر حسین جبکہ لاہور اور سکھر کے لیے حافظ ماجد علی کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں