کویت ایئرپورٹ پر2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی پریشان

جمعرات 18 اپریل 2024 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کویت ایئر پورٹ پر 2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی مسافر پریشان ہوگئے۔ایک مسافر فہیم الدین نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستانی مسافر عمرے کی ادائیگی کے لیے دبئی سے سعودی عرب گئے تھے، غیر ملکی ایئرلائن نے بھارتی اور نیپالی مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا، ہم مدینہ منورہ سے براستہ کویت دبئی کے لیے سفر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مسافرفہیم نے بتایا کہ دبئی میں طوفان کی وجہ سے پرواز کویت میں رکی ہوئی ہے، غیر ملکی ایئرلائن نے پاکستانی مسافروں سے اچھا برتائو نہیں کیا،2 دن میں صرف 2 مرتبہ کھانا دیا گیا، آخری مرتبہ گزشتہ رات کھانا دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کویت میں پاکستانی قونصل خانے سے بھی رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان حکومت سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہیں۔واضح رہے کہ دبئی میں شدید بارشوں کے باعث متعدد فلائٹس کینسل کر دی گئی تھیں۔کچھ فلائٹس کو کویت ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا جس کے باعث دبئی جانے والے پاکستانی مسافر ایئر پورٹ پر پھنس کر رہے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں