توانائی کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں،وزیراعظم کی ہدایت پر پاور سیکٹر ریفارمز کیلئے روڈ میپ پیش کردیا ، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان کی پریس کانفرنس
جمعرات 18 اپریل 2024 18:25
(جاری ہے)
اویس لغاری نے کہا کہ کروڑوں روپے کی اووربلنگ ہورہی ہے،اووربلنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتاہے،بجلی چوری کرنے والوں کا خمیازہ غریب عوام کو نہیں بھگتنے دیں گے۔
وزیر توانائی نے سختی سے مانیٹرنگ کرنے کےلئے تمام ڈسکوز کے سی ای او زکو ہدایات جاری کر دی گئی ، انہوں نے وزیر داخلہ اور ایف آئی اے کے بھرپورتعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی آدھے سے زائد خرابی بجلی شعبے کی نا اہلی سے ہے، اگر یہ شعبہ ٹھیک ہو جائے تو معیشت ٹھیک ہو سکتی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گزشتہ دو تین ہفتوں میں مکمل جائزہ لیا گیا ہے،پاور سیکٹر سے متعلق ریفارمز کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریفارمز سے متعلق تفصیلات آئندہ ہفتے بتائی جائیں گی۔ ڈسکوز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او اور لائن مین چل کر ہر فیڈر پر کنڈے چیک کریں گے،بورڈز کو مکمل اختیارات دے رہے ہیں جو اپنے فیصلوں کے ذمہ دار ہونگے، بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بیٹھے اپنے پرائے نہیں رہیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے تک نئے بورڈز سے متعلق فیصلہ کابینہ سے ہو جائے گا، ڈسکوز کی نجکاری ضروری ہے اور یہ کہیں نہیں لکھا ہوا کہ وفاقی وزیر یا وفاقی سیکرٹری ڈسکوز کو چلائیں ، نقصانات میں چلنے والی ڈسکوز کی نجکاری ہر صورت میں ہوگی، انہوں نے کہا کہ آج سے ایک ماہ کے بعد ڈسکوز کے بورڈ ز اپنی کارکردگی پر جوابدہ ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں اویس لغاری نے کہا کہ 2017 میں نیٹ میٹرنگ نہیں ہوتی تھی ، اب اس طرف توجہ دی جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 4 سے 5 سالوں میں سولرائزشن کو فروغ حاصل ہوا ہے ،سولر یونٹ کی قیمت کی ریشنلائزیشن ضروری ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کےدو جنریشن پلانٹس نندی پور اور گدو کے علاوہ باقی سب بند ہیں، بند پڑے پلانٹس کے صرف منہ دیکھنے کے ساڑھے سات ارب سالانہ دئیے جاتے ہیں، پاور سیکٹر میں بہت زیادہ خامیاں ہیں لیکن اب بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو 40 ارب کی بجلی فراہمی صرف سیاسی فیصلہ تھا ایسے فیصلوں کو دیکھ رہے ہیں بہتری کیلئے اقدامات لینے ہونگے۔اویس لغاری نے کہا کہ ہم نے کمپنیوں کو ٹھیک کرنے کا انتظار نہیں کرنا ان سے کام لینا ہے، دو سو ارب روپے سالانہ کا ڈسکوز کے واجبات کا بوجھ بڑھ رہا ہے، واجبات کی مد میں اب تک 19 سو ارب روپے کی رقم ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ سرکاری محکموں کا واجبات کی شکل میں بوجھ اربوں کا ہے، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیوں غریب آدمی پر کیسپٹی کا بوجھ پڑ رہا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدورطبقات کی قربانیوں کے اعتراف اور اظہار یکجہتی کے لئے محنت کشوں کا عالمی ..
وفاقی دارالحکومت سے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گرو ہوں کے چار ارکان گرفتار، چھینی گئی نقدی، ..
وفاقی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن، 24گھنٹوں کے دوران 20 پیشہ ور بھکاری گرفتار
اسلام آباد پولیس کی ''نشہ اب نہیں'' تحریک جاری، 24گھنٹوں کے دورا ن11منشیا ت فروش گرفتار
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد کی ادارے کیلئے خدمات مثالی ہے،چیئرمین سینیٹ
یوم مزدورہمیں جبر و استبداد کیخلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،محسن نقوی
وطن عزیز کے ہر محنت کش ،ہنر مند کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں،عبدالعلیم خان
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
خیبر پختونخوا صحت کارڈ میں اربوں کی کرپشن کی جارہی ہے، اختیار ولی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان