ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر زونل ہیڈ فیاض الحسن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نسیم کوفوری طور پر معطل کر کے محکمانہ کارروائی شروع کرنے کا حکم

پیر 29 اپریل 2024 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کے اچانک دورے ، شکایات کے انبار اور ایجنٹ مافیا کی بھرمار پر زونل ہیڈ فیاض الحسن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نسیم کوفوری طور پر معطل کر کے محکمانہ کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ون امیگریشن اینڈ پاسپورٹ عطاء الرحمان کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی چٹھی میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ریجنل پاسپورٹ آفس، گارڈن ٹاؤن، لاہور کے اچانک دورہ موقع پر افراتفری کی صورتحال ، متعدد بے ضابطگیوں، ایجنٹ / ٹاؤٹ دفتر کے احاطے کے اندر گھومنے ، ٹوکن مشین کو جان بوجھ کر غیر فعال کرنے پر سمیت دیگرشکایات پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے زونل ہیڈ فیاض الحسن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نسیم کوفوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔ ان احکامات کے تناظر میں مذکورہ بالا دونوں افسران کو فوری طور پر معطل کیا جا تا ہے ۔ چارج شیٹ اور الزامات کو بھی اسی تناظر کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں