وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 9 مئی 2024 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ شمالی بلوچستان ، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب، اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرآندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب آباد ،موہنجوداڑو 48، پڈعیدن خیرپور،لاڑکانہ، سکھر ، روہڑی میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں