عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں بھارت کی جانب دو قدم بڑھانے کی بات کی تھی،وہ بیان اپنے اندر بہت کچھ سما گیا،
ہمارا فرض ہے کہ واپس جا کر اپنی حکومت کو قائل کریں کہ وہ پہلا قدم بڑھائے، مجھے توقع ہے کہ وہ ضرور ایک قدم بڑھائیں گے تمام مسائل کا حل بات چیت میں ہے، پاکستانی آرمی چیف نے بتایا کہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم کے موقع پر کرتار پورہ کا راستہ کھولنے پر غور کر رہے ہیں، ہمیں بغیر کہے اور مانگے ہی اتنا کچھ مل گیا، جو محبت لے کر آئے تھے اس سے سو گنا زیادہ محبت لے کر جا رہا ہوں بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھوکا رمیز راجہ، سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 18 اگست 2018 19:08
(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پر گزشتہ رات اپنی لکھی ہوئی پنجابی میں پانچ دریائوں کے حوالے سے نظم بھی پڑھ کر سنائی۔
نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ لاہور امرتسر جڑواں شہر تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں جو تاثر پایا جاتا ہے اس کو بدلنے کی عمران خان صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں بھارت کی جانب جو دو قدم بڑھانے کی بات کی تھی، یہ بیان اپنے اندر بہت کچھ سما گیا، یہ ہمارا فرض ہے کہ واپس جا کر اپنی حکومت کے ساتھ رابطہ کر کے ان کو قائل کریں کہ وہ پہلا قدم بڑھائے، مجھے توقع ہے کہ وہ ضرور ایک قدم بڑھائیں گے۔ نوجوت سنگھ نے کہا کہ اگر دونوں پنجاب اپنے بارڈر کھول دیں تو چھ ماہ میں ساٹھ سال کے برابر ترقی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات بڑے بڑے لوگ ناکام ہو جاتے ہیں لیکن نیت آگے نکل جاتی ہے۔ نوجوت سدھو نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حلف برداری کی تقریب میں میرے پاس آئے اور انہوں نے بتایا کہ وہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم کے موقع پر کرتار پورہ کا راستہ کھولنے پر غور کر رہے ہیں، ہمیں بغیر کہے اور مانگے ہی اتنا کچھ مل گیا، جنرل باجوہ نے مجھے جھپی ڈال کر یہ پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ کب تک ہم لال سمندر میں تیریں گے، میری خواہش ہے کہ ہم لال سمندر کی بجائے نیلے سمندر میں تیریں۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی سرکاری شخصیت نہیں ہوں، میں دوستی کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو مجھے ایک دن میں ملا وہ ساری زندگی میں نہیں مل سکا۔ انہوں نے اس موقع پر بابا بلھے شاہ کا کلام بھی پڑھا ’’ بلے شاہ! اس نال یاری کدی نہ لائیو، جس نوں اپنے تے غرور ہوے، برے راستے کدی نہ جائیو، کنی وی منزل دور ہوے، راہ جاندے نوں دل نہ دیئو، چاہے لکھ منہ تے نور ہوے، پیار صرف اتھے کریئو، جتنے پیار نبھاون دا دستور ہوے‘‘۔ ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ بھارتی میڈیا ان کی پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات پر واویلا کر رہا ہے جس پر انہوں نے یہ شعر سنایا ’’دنیا میں سب سے بڑا روگ میرے بارے میں کیا کہیں گے لوگ، میں یہاں سیاسی اعتبار سے نہیں آیا میں پیار اور دوستی کے ناطے آیا ہوں، میرا عمران خان کے ساتھ 35 سال کا تعلق ہے، ہم نے ایک سال کمنٹری کی ہے، یہ دوستی کا پیغام سب کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ میری مخالفت کر رہے ہیں، میں ان کے لئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک پیغام لے کر آئے ہیں اور ایک پیغام لے کر جا رہے ہیں، بھارتی ہائی کمیشن بھی جانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت میں ہے، لال سمندر میں کوئی تیرنا نہیں چاہتا۔ ان سے جب سوال کیا گیا کہ وہ رمیز راجہ کو بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لینے پر قائل کریں تو انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ جب آپ بس میں سوار ہوں تو وہاں پر یہ تحریر لکھی ہوتی ہے کہ سواری اپنے سامان کی ذمہ دار خود ہے۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوامی سطح پر پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطے رہنے چاہئیں، امن ہونا چاہیے، جتنے بھی تنازعات ہے ان کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ عمران خان کے یونیورسٹی دور کے ہم جماعت وکرم سنگھ مہتا نے کہا کہ وہ 45 سال سے عمران خان سے واقف ہیں، یونیورسٹی میں ایک سال ہم نے اکٹھے گزارا، وہ میرے قریبی دوست تھے جب ان کی جانب سے دعوت ملا تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور یہ میرے لئے اعزاز تھا۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھیلے ہیں، ڈریسنگ روم کے لمحات اکٹھے گزارے ہیں، فیلڈ میں لڑے ہیں، ہمیں ان کی طاقت کا اندازہ ہے، وہ ایک حقیقی قائد ہے جس میں سادگی، متانت، وقار، کی حامل شخصیت ہیں، ہم نے حلف اٹھانے کے بعد ان سے 40 منٹ تک گفتگو کی اور یہ نہیں لگا کہ ہم وزیراعظم کے ساتھ بات کر رہے ہیں، ہم نے نئے تبدیلی اور نظام بدلنے کی بات کی۔ اس موقع پر کرکٹ کی خامیاں اور خوبیاں زیر بحث آئیں۔ عمران خان کی خواہش ہے کہ ہم کرکٹ میں سپر پاور بنیں، وہ اب بھی کرکٹ سے جڑے ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سب سے زیادہ سیاست کرکٹ سے سیکھی۔ رمیز راجہ نے توقع ظاہر کی کہ وہ کرکٹ میں جلد بہتری لائیں گے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مفاہمت کس سے کریں ؟سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہار خیال
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم