قومی ٹرے ہاکی چمپئن شپ کے پانچویں روز بلوچستان اور ہائر ایجو کیشن کمیشن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

منگل 27 اکتوبر 2020 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) قومی ٹرے ہاکی چمپئن شپ کے پانچویں روز بلوچستان اور ہائر ایجو کیشن کمیشن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ منگل کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹرے ہاکی چمپئن شپ کے پانچویں روز دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ بلوچستان بمقابلہ آزاد جموں کشمیرکھیلا گیا جس میں بلوچستان نے دو کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔

بلوچستان کی جانب سے یونس دو گول، اسفند سینئر دو اورعبدل علی نے ایک گول کیا جبکہ آزاد جموں کشمیرکے بلال مرجان نے ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ سندھ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے مابین کھیلا گیاجوہائرایجوکیشن کمیشن نے ایک کے مقابلے تین گول سے جیت لیا،ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دو گول علی مرتضیٰ نے اور محمد عثمان نے ایک گول کیا جبکہ سندھ کی جانب سے حماد ایاز ایک گول کیا۔

کے میچ کے مہمان خصوصی اولمپین توقیرڈار تھے۔ (آج)28اکتوبربروز بدھ کو 3 میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 11 بجے اسلام آباد بمقابلہ آزاد جموں و کشمیر، دوسرا میچ 1 بجے ایم پی سی ایل بمقابلہ پنجاب کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 بجے پی اے ایف بمقابلہ کے پی کے کھیلا جائیگا یہ تمام میچز نیشنل ہاکی سٹیڈیم پیچ نمبر دو پرکھیلے جائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں