پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فدا حسین کی والدہ انتقال کرگئیں

منگل 1 دسمبر 2020 13:15

پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فدا حسین کی والدہ انتقال کرگئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد (پی ایس بی )کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ہوسٹل) فدا حسین  محمد کی والدہ گذشتہ روز ان کے آبائی گائوں خوسے گڑیالہ، مردان میں انتقال کرگئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی وفات پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں ، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکراطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے عہدیداروں اور آفیشلز نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں