پاکستان سپورٹس بورڈ میں کی گئی تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ، عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا

بدھ 17 اپریل 2024 16:25

پاکستان سپورٹس بورڈ میں کی گئی تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ، عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان سپورٹس بورڈ میں کی گئی تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا جس پر عدالت نے پاکستان سپورٹس میں کئی گئیں تعیناتیوں پر حکم امتناعی جاری کردیا ۔ بدھ کو ڈائریکٹر فنانس اور اسسٹنٹ انجینئر کی سپورٹس بورڈ میں تعیناتی پر حکم امتناع جاری کیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سرفراز رسول نے سپورٹس بورڈ سے وزارت بین الصوبائی رابطہ میں تعیناتی بھی روکنے کا حکم دیا ۔

عدالت نے مذکورہ تعیناتیوں کا سپورٹس بورڈ کا چار اپریل کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 جون تک جواب طلب کرلیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سپورٹس بورڈ کے افسر سرفراز رسول کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں