پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

بدھ 17 اپریل 2024 16:29

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ چیمپئن شپ 27 سے 30 اپریل تک لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اعجاز الرحمان آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ سینئر وائس چیئرمین خواجہ احمد مستقیم،وائس چیئرمین علیم آغا ہونگے جبکہ محمد حسین چٹھہ آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ دیگر ممبران میں میڈم ریحانہ پروین، میڈم کلثوم احمد، رانا افضال اختر اور رانا تنویر احمد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں