سابق وزیراعظم میاں سومروکی بہن کی پی ٹی آئی میں شمولیت، جیکب آبادکے حلقہ این اے 208پر الیکشن لڑنے کی تیاری

منگل 1 اگست 2017 19:45

سابق وزیراعظم  میاں سومروکی بہن کی پی ٹی آئی میں شمولیت، جیکب آبادکے حلقہ این اے 208پر الیکشن لڑنے کی تیاری
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) سابق وزیراعظم محمد میاں سومروکی بہن کی پی ٹی آئی میں شمولیت جیکب آبادکے حلقہ این اے 208پر الیکشن لڑنے کی تیاری ،اصل مقابلہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں ہوگا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی سیاسی صورتحال تبدیل سابق وزیراعظم محمد میاں سومرو کی بہن ملیحہ سومرو پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے کے بعد انہوں نے این اے 208پر الیکشن لڑنے کی تیاری شروع کردی ہے اس سلسلے میں معلوم ہواہے کہ جیکب آبادکی سومرو برادری مکمل طورپر ملیحہ سومروکی حمایت کرے گی ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو پہلے ہی سیاست سے رٹائرہوکر اپنے بھتیجے سابق وزیر اعظم محمد میاںسومرو کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں ،سابق وزیر اعظم محمدمیاںسومر و چند روزقبل تک خود الیکشن لڑنے کی باتیں کرتے رہے لیکن بہن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کراکر بضاہر خود الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ اپنی بہن کی نہ صرف حمایت کرے گی بلکہ انتخابی مہم خود چلائیں گے ،ملیحہ سومرو کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد جیکب آبادمیں پی ٹی آئی زیادہ مضبوط ہوگئی ہے اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی میر بابل خان جکھرانی کے بیٹے خالد خان جکھرانی ،میر اصغر خان پہنورکے بیٹے شجاع اللہ پہنور ،بلیدی قبیلے کے سردار زادہ شریف بلیدی ،راجہ خان جکھرانی اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومروکے بھتیجے بیرسٹر عمرسومرو پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہیں 2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کا اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کرے گی اس کے علاوہ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ضلع جیکب آبادکی اہم سیاسی شخصیات بشمول ارکان اسمبلی بھی پی ٹی آئی میں جانے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں