جیکب آباد ، بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین جاری،متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،11کے مسترد

جمعہ 20 مئی 2022 15:03

جیکب آباد ، بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین جاری،متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،11کے مسترد
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) جیکب آباد میں بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین جاری،متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،11کے مسترد۔جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سرگرمیاں عروج پر ہیں ،رٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بلدیہ جیکب آباد کے رٹرننگ افسر زاہد بھٹو نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 112امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جبکہ 8امیدواروں کے کاغذات نامزگی مسترد کئے گئے۔

جیکب آباد کی یونین کونسل کے رٹرننگ افسر شوکت علی بھنگر نے بتایا کہ میرے پاس جیکب آباد کی 6یونین کونسلز پر 81امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے یونین کونسل مولاداد پر چیئر مین غلام علی،کونسلر رعبدالرشید اور قادر پور یونین کونسل پر ضلع میمبر کے امیدوار الاہی بخش کے کاغذات نامزدگی تجویز اور تائید کنندگان کی عدم موجودگی اور اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر مسترد کئے گئے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں