کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانے بنانے کی کوشش ناکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 مارچ 2017 10:23

کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانے بنانے کی کوشش ناکام
جیکب آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 مارچ۔2017ء) جیکب آباد پولیس نے ریل کی پیٹری پر بم نصب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے-تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کے ایس ایچ او نے خفیہ اطلاع پر اٹل موڑ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے والے ایک ملزم مور ولد میرو بنگلانی کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزم سے 3 کلو بارودی مواد، ریموٹ کنٹرول سمیت برقی تاریں، کیل، بال بیرنگ ودیگر بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانے بنانے کے لیے ریلوے ٹریک پر بم نصب کیا جا رہا تھا۔
 

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں