جیکب آباد،بیوی کے علاج کیلئے سود پر پیسے لینے والے محکمہ بلدیہ کے ملازم کا سود خورکی زیادتیوں خلاف احتجاج مظاہرہ

ہفتہ 18 مئی 2019 14:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) بیوی کے علاج کے لیے سود پر پیسے لینے والے محکمہ بلدیہ کے ملازم کا سود خورکی زیادتیوں خلاف احتجاج مظاہرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے جان محمد ٹالانی کالونی کے رہائشی محکمہ بلدیہ کے ملازم بخت علی ڈومکی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ کر گل شیر ڈومکی نامی شخص کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی مسمات موراں ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہے جس کے علاج کے لیے میں نے گل شیر ڈومکی سے ڈیڑھ لاکھ روپے سود پر لیے تھے اور اب تک میں اس کو 2 لاکھ روپے واپس کرچکا ہوں مگر ابھی تک سود خور مجھ سے مزید 5 لاکھ روپے طلب کررہا ہے اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں میری بیوی کو اغوا اور مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، سود خور سے متاثرہ بخت علی ڈومکی نے ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی جیکب آباد سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سود خور گل شیر ڈومکی کے خلاف کارروائی کرکے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں