جیکب آبادشہر کے وسط میں واقع گدائی لائبریری کی دوماہ سے بجلی بند ،شدید گرمی کی وجہ سے دوطلبہ بیہوش

جمعرات 13 جولائی 2017 17:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) جیکب آبادشہر کے وسط میں واقع گدائی لائبریری کی دوماہ سے بجلی بند شدید گرمی کی وجہ سے دوطلبہ بیہوش تفصیلات کے مطابق جیکب آبادشہرکے وسط میں واقع نامور شاعر کے نام سے منسوب عبدالکریم گدائی لائبریری کی بجلی دوماہ سے بندہے جس کے بعد لائبریری میں مطالعے ،اخبار پڑھنے اور مختلف امتحانات کی تیاری کے لیے آنے والے طلبہ سینئر سٹیزن اور نوجوانوں کو شدید پریشانی کاسامناہے گذشتہ روز شدید گرمی کی وجہ سے دوطلبہ اصغر علی اور محمد رضا بیہوش ہوگئے جنہیںطبی امداد دے کر ہوش میںلایاگیا اس سلسلے میں لائبریری کے انچارج امداد علی بروہی نے بتایاکہ دوماہ سے لائبریری کی بجلی بندہے جس کے متعلق بلدیہ حکام کو آگاہ کیاہے مذکورہ لائبریری بلدیہ کے زیر انتظام ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں