جیکب آباد، دھان کی فصل کے نرخ اور شکارپور پولیس کی زیادتیوں کیخلاف جے یو آئی اور آبادگاروں کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) دھان کی فصل کے نرخ اور شکارپور پولیس کی زیادتیوں کیخلاف جے یو آئی اور آبادگاروں کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور آبادگاروں کی جانب سے دہان کے کم نرخوں اور شکارپور کی اسپیشل پولیس کے ایس ایچ او کی زیادتیوں کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہر ہ جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،عباس بنگلانی،شاہمراد جکھرانی،برکت جمالی ،گلبہار کھوسو خادم بوزدارفتح محمدکی قیادت میں مدرسہ تعلیم القران سے نکالا گیا مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا انکے ہاتھوں مین بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے مطاہرین نے سرفراز چوک پر تقاریرکرتے ہوئے کہا کہ دھان کی فصل کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے ہاریوں کا گذارہ مشکل ہو گیا ہے جبکہ من پر2کلو کٹوتی اور ٹیکس بھی غریب ہاریوں سے وصول کیا جا رہا ہے زرعی ادویات اور کھاد بھی مہنگی ہونے کی وجہ سے آبادگار سخت پریشان ہیںانہوں نے مطالبا کیا کہ دہان کا ریٹ فی من 1200کرکے انصاف کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ شکارپور اسپیشل پولیس کے ایس ایچ او ،غلام شاہ جنت شاہ اور دیگر علاقوں میں غریب لوگوں سے بلاجواز تنگ کرکے پیسے وصول کررہے ہیںانہوں نے ایس ایچ او کو ہٹانے نکا مطالبا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں