جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی 22ویں یوم تاسیس منایا گیا کارکنان نے کیک کاٹا

منگل 24 اپریل 2018 22:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی 22ویں یوم تاسیس منایا گیا کارکنان نے کیک کاٹاتفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آبادکی جانب سے پٹھان ہائوس میں پاکستان تحریک انصاف کی 22ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکریٹری رازخان پٹھان نے اپنے کارکنان کے ہمراہ کیک کاٹا اس موقع پر رازخان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی مسلسل جدوجہد اورانتھک محنت سے آج پارٹی کو 22سال پورے ہوگئے ہیں ہم پاکستان تحریک انصاف کی یوم تاسیس کے موقع پر دعا کرتے ہیں کہ انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوںگے کیونکہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جو غریب عوام کی ہمدرد اور دکھ سکھ کی ساتھی ہے آخر میں رازخان پٹھان نے کیک کاٹا پارٹی اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں