ضلع جیکب آبادمیں انتخابی مہم کاآغاز، ماضی کے دوسیاسی حریف خاندان ایک بار پھر آمنے سامنے

بدھ 30 مئی 2018 20:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ضلع جیکب آبادمیں انتخابی مہم کاآغاز، ماضی کے دوسیاسی حریف خاندان ایک بار پھر آمنے سامنے ،دونوںخاندانوں کے سربراہان اپنااپنا پینل جوڑنے میں مصروف، اس بار پیپلزپارٹی کا مقابلہ پی ٹی آئی کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25جولائی 2018کو ہونے والے عام انتخابات میں ضلع جیکب آبادکی ایک قومی اورتین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیاسی دنگل کاآغازہوگیاہے جس کے لیے انتخابی مہم شروع کردی گئی ہے جیکب آبادکے دوپرانے سیاسی حریف خاندان جکھرانی اورسومروماضی کی طرح ایک بارپھرایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جبکہ سومرو خاند ان کے سربراہ سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو اورجکھرانی خاند ان کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میراعجازحسین جکھرانی اپنا اپنا پینل جوڑنے میں مصروف ہیں میر اعجازحسین جکھرانی بدستور پیپلزپارٹی جبکہ محمد میاں سومرو اس مرتبہ مسلم لیگ کے بجائے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اس لیے 2018کی الیکشن میں جیکب آباد کی تمام قومی اورصوبائی نشتوں پر پیپلزپارٹی کا مقابلہ پی ٹی آئی کرے گی گزشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے اسلم ابڑو ،الٰہی بخش سومروکے خاندان کے دیگر سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد مقیم خان کھوسہ کے فرزند سخی عبدالرزاق کھوسوبھی پی ٹی آئی میںشامل ہوگئے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ دونوں سیاسی حریف خاندان اپناپینل کس طرح جوڑتے ہیں جس کاپتہ ایک ہفتے کے اندر معلوم ہوجائے گا

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں