جیکب آباد’مسلم لیگ ن کی جگہ پی ٹی آئی نے لے لی پیپلزپارٹی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوگا

دونوں جماعتیں جمہوریت کی دعویدار تنظیموں کے اندر غیر جمہوری عمل ضلعی باڈیاں بھی مکمل نہیں

بدھ 6 جون 2018 19:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) جیکب آبادمیں مسلم لیگ ن کی جگہ پی ٹی آئی نے لے لی پیپلزپارٹی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوگا دونوں جماعتیں جمہوریت کی دعویدار لیکن تنظیموں کے اندر غیر جمہوری عمل ضلعی باڈیاں بھی مکمل نہیں تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جگہ پی ٹی آئی نے لے لی ہے اب مقابلہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں ہوگا دونوں جماعتوں نے الیکشن مہم شروع کردی ہے دونوں جماعتوں میں جمہوریت رائج نہیں جمہوری طریقے سے انتخابات نہیں ہوئے بلکہ نامزدگیاں ہوئی ہیں دونوں جماعتوں میں ہونے والی نامزدگیاں بھی نا مکمل ہیں پوری طرح ضلعی باڈیاںبھی تشکیل نہیں دی گئی ہیں پیپلزپارٹی ہویا پی ٹی آئی دونوں جماعتیں بظاہر جمہوریت کی علمبردار اورجمہوریت کی دعویدار لیکن ان کے تنظیمی ڈھانچے نامکمل ہونے سے ان کا جمہوریت کا دعویٰ غلط ثابت ہواہے اب بھی دونوں جماعتوں کے ضلعی وتعلقہ عہدیدار مکمل نہیں ہیں ضلعی باڈیاں مکمل نہ ہونے سے عوام بھی پریشان ہیں تو کارکن بھی شدید مایوس ہیںشہریوں کا کہناہے کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے پہلے اپنی جماعتوں میں جمہوری نظام رائج کریں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں