سکھر ڈویژن کی واحد ٹرین کو ناکام کرنے کی سازش،

مسافروں کی شکایات ،سہولتوں کا فقدان

جمعرات 28 جون 2018 16:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) سکھر ایکسپریس نے کبھی مقررہ وقت پر جیکب آبادنہیں پہنچایامسافروں کی شکایات سہولیات کا فقدان باتھ روم کے نل بھی ٹوٹے ہوئے ہیں سکھر ڈویژن کی واحد ٹرین کو ناکام کرنے کی سازش تفصیلات کے مطابق سکھر ڈویژن کی واحد ٹرین جو جیکب آبادسے کراچی اور کراچی سے جیکب آباد آتی ہے کے مسافروں نے شکایات کرتے ہوئے کہاہے کہ سکھر ایکسپریس میں سہولیات کافقدان ہے کراچی سے جیکب آباد کبھی بھی سکھر ایکسپریس نے مقررہ وقت پر نہیں پہنچایا ٹرین کی لوئر اے سی کی بوگی کے باتھ روم کی نلکے کی ٹونٹیاں ٹوٹی ہوئی ہیں بوگیوں کی حالت زار قابل رحم ہے دھول مٹی جمی ہوتی ہے سکھر سے جیکب آباد کاسفر جو بذریعہ روڈ دوگھنٹے میں ہوتاہے سکھر ایکسپریس میں تین سے چار گھنٹے لیتی ہے ٹرین یوزرزیونین سید وسیم عباس،آصف علی ، عبدالرحمن ،عبدالغنی اوردیگر کا کہناتھاکہ سکھر ایکسپریس کو ٹرانسپورٹ مافیا کی ملی بھگت سے ناکام کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس میں ریلوے عملہ بھی ملوث ہے سکھر سے جیکب آباد کے سفرکے دوران بغیر ٹکٹ کے ریلوے کا عملہ اورریلوے پولیس مسافروں کوسوار کرکے اپنی جیب گرم کرتے ہیں چیئر مین ریلوے اور ڈی ایس اس کا نوٹس لے کر کاروائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں