جیکب آباد، ٹرک کی ٹکر میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق، متوفی کے ورثاء نے ڈرائیور کو مارمار کر زخمی کردیا

ہفتہ 30 جون 2018 17:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) ٹرک کی ٹکر میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق، متوفی کے ورثاء نے ڈرائیور کو مارمار کر زخمی کردیا پویس نے پہنچ کربچایا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے مولادادتھانہ کی حدود میں چند گڑھی کے قریب ٹرک اورموٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 65سالہ گلزارجکھرانی فوت ہوگیا متوفی کے ورثاء نے ٹرک ڈرائیور دھنی بخش کر مارمارکر شدید زخمی کردیا اطلاع پر پولیس نے پہنچ کرپولیس نے ڈرائیور کوبچالیا زخمی ڈرائیورکو اسپتال لے جایاگیا جبکہ پولیس نے ٹرک اپنی تحویل میں لے لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں