جیکب آبادمیں پیپلزپارٹی مشکلات کا شکار پی پی کے سینئر رہنماء وسابق صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کااعلان کردیا

جمعرات 5 جولائی 2018 23:43

جیکب آبادمیں پیپلزپارٹی مشکلات کا شکار پی پی کے سینئر رہنماء وسابق صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کااعلان کردیا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں پیپلزپارٹی مشکلات کا شکار پی پی کے سینئر رہنماء وسابق صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کااعلان کردیا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اورسابق صوبائی وزیرغلام محمدشہلیانی نے ان اے 196پر پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار محمد میاں سومرو کی حمایت کا اعلان کردیاہے غلام محمدشہلیانی گڑھی خیرو کے صوبائی حلقہ پی ایس تھری پر پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑرہے ہیں غلام محمد شہلیانی کی حمایت کے بعد پی ٹی آئی امیدوار کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے جبکہ پی پی مشکلات کا شکارہوگئی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں