جماعت اسلامی ضلع جیکب آبا کے تحت تعلقہ گڑھی خیرو میں الیکشن مہم سلسلے میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 12 جولائی 2018 17:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) جماعت اسلامی ضلع جیکب آبا کے تحت تعلقہ گڑھی خیرو کے قصبہ حاصل خان ٹالانی میں الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ناظمہ جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد نگینہ پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ امانت ہے جسے اہل ، دیندار ،دیانتدار و ایماندار افراد کو دیا جائے اس لیے کہ ایسے ہی افراد کو عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی ہوسکتی ہے جو خوف خدا کے ساتھ انہی اوصاف کے حامل ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اب مزید بد دیانتی،خیانت اور عوام سے بد عہدی کا متحمل نہیں ہوسکتا ،پہلے ہی سابقہ کرپٹ حکومتوں نے ملک کی معاشی و معاشرت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اب وقت کا تقاضہ ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی اور ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک و صالح قیادت جو ایم ایم اے کی صورت میں موجود ہے کو اپنا قیمتی ووٹ کتاب پر نشان لگا کر دیں ،ان کی سپورٹ کریں اور مال و وقت کی قربانی دیں تاکہ یہاں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں تو آخرت میں بھی اجر و خیر سے نوازی جائیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں