جیکب آباد ،میاں سومرو میں قائم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری گرلز مڈل اورپرائمری اسکول کی منتقلی کیخلاف طلباء و اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) جیکب آباد کے علاقے احمدمیاں سومرو میں قائم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری گرلز مڈل اورپرائمری اسکول کی منتقلی کیخلاف طلباء و اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ کرکے انتظامیہ کیخلاف شدید نعریبازی کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقہ احمد میاں سومرو میں واقع گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری گرلز مڈل اور پرائمری اسکول کی منتقلی کے خلاف اسکول کے طلباء اور اساتذہ کی جانب سے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا مظاہرین نے اسکول کی منتقلی کے خلاف شدید نعریبازی کی اور احمد میاں شاخ کے مقام پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے ، دھرنے میں معصوم بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی، دھرنے کی قیادت ہیڈ ماسٹر عبدالستار، درویش، مہر علی ، عبدالسمیع سومرو اور دیگر کررہے تھے، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ احمدمیاں سومرو میں کئی سالوں سے قائم گرلز مڈل اور پرائمری اسکول کو شہر سی5کلو میٹر دورگاؤں جمعہ خان دستی منتقل کیا جارہا ہے جس سے اسکول میں زیرتعلیم طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے،جبکہ 16سو زائد طلبا ت پر مشتمل اسکول صبح اور شام کی دوشفٹوں میں چلتا ہے اسکول کے شہر سے دیہی علاقے میں منتقل ہونے پر طالبات کو سخت مشکلات درپیش لاحق ہوسکتی ہیں، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گرلز مڈل اور پرائمری اسکول کے منتقلی والے فیصلے کو واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا،دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جیکب آباد عمران علی کا کہنا تھا کہ 2010کی سیلابی صورتحال کے باعث میڈل اور پرائمری اسکول کو گورنمنٹ رحیم بخش سومرو میں منتقل کیا تھا لیکن اب دوبارہ اس اسکول اپنی جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں