جیکب آباد: سیاہ کاری کے الزام میں ملزم نے چچازاد بہن کو قتل کردیا

بدھ 24 اکتوبر 2018 19:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2018ء) سیاہ کاری کے الزام میں ملزم نے چچازاد بہن کو قتل کردیا الزام سن کر چچاکی خودکشی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ دوداپور کی حدود میں واقع قصبہ پیرل بروہی میں ملزم گل محمد بروہی نے اپنی چچازاد بہن فارینہ بی بی کو اپنے چچاکے ساتھ سیاہ کاری کا الزام دے کر فائرنگ کرکے قتل کردیا اورموقع سے فرارہوگیا لڑکی کے چچا گل حسن بروہی نے سیاہ کاری کاالزام سن کر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ایس ایس پی شوکت کھٹیان نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں