جیکب آباد، پولیس کے تبادلے اور چھٹیوں کے ریٹ مقرر، کئی پولیس اہلکاروں کے ویزہ پر جانے کی اطلاعات، پولیس نفری کم ہونے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ

بدھ 12 دسمبر 2018 22:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) جیکب آباد میں پولیس کے تبادلے اور چھٹیوں کے ریٹ مقرر، کئی پولیس اہلکاروں کے ویزہ پر جانے کی اطلاعات، پولیس نفری کم ہونے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ پولیس میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے، اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے تبادلے اور چھٹیوں کے لیے ایک ہزار سے دو ہزار تک رشوت لی جارہی ہے جبکہ کئی پولیس اہلکاروں کے ویزہ پر جانے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے شہر میں پولیس نفری میں کمی آگئی ہے، پولیس نفری کی کمی کی وجہ سے شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، دوسری جانب شہر میں گھوسٹ پولیس چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں جن میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کرکے ان سے رشوت لے کر ویزہ پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی کے باوجود پرائیوٹ لوگوں کو سیکورٹی گارڈ فراہم کئے گئے ہیں، شہریوں نے شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی روکتھام کے لیے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں کرپشن کا خاتمہ کرکے شہر میں امن امان قائم کیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں