جیکب آبادمیں 15ارب کی کرپشن کی نیب نے انکوائری شروع کردی

افسران کو دفتر سے غائب رہنے کابہانہ مل گیا، نیب ٹیم نے محکمہ ہائی وے کے منصوبوں کا معائنہ کیا ،کل محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران طلب

منگل 8 جنوری 2019 19:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) جیکب آبادمیں 15ارب کی کرپشن کی نیب نے انکوائری شروع کردی، افسران کو دفتر سے غائب رہنے کابہانہ مل گیا نیب ٹیم نے محکمہ ہائی وے کے منصوبوں کا معائنہ کیا کل محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران طلب تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نیب نے ضلع جیکب آبادمیں 15ارب سے زائد کرپشن کے میگااسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی ہے نیب ٹیم مختلف اوقات میں جیکب آبادکے مختلف علاقوں میں محکمہ ہائی وے ،محکمہ بلڈنگ ،محکمہ ایجوکیشن ورکس کے منصوبوں کا معائنہ کررہی ہے نیب ٹیم کی انکوائری شروع کرنے کے بعد محکمہ ورکس اینڈسروسز کے افسران دفترسے غیر حاضر رہنے لگے ہیں اورانہیں آفس سے غائب رہنے کابہانہ مل گیاہے نیب ٹیم نے جیکب آبادمیں مختلف سڑکوں کا معائنہ کیا اوررکارڈ میں تو مکمل بتائی گئی ہیں پر زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے اس سلسلے میں ڈی سی جیکب آباد غضنفر قادری نے بتایاکہ نیب ٹیم جیکب آبادمیں سپریم کورٹ کے احکامات پر انکوائری کررہی ہے ہم سے بھی تک رابطہ نہیں کیا محکمہ ایجوکیشن ورکس کے انجنیئرکرم اللہ پھلپھوٹو نے رابطہ کرنے پربتایاکہ جمعرات کو نیب نے طلب کیاہے جہاں رکارڈ پیش کریں گے یہ کہہ کر انجنیئر کرم اللہ نے مزیدکچھ بتانے سے انکارکردیا نیب کی انکوائری شروع ہونے کے بعد جیکب آبادکے افسران شدید خوف میں مبتلاہوگئے ہیں اور کچھ بھی بتانے سے کترانے لگے ہیں

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں