اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اندر ریاست مدینہ کی آڑمیں شراب خانے قائم کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اندر ریاست مدینہ کی آڑمیں شراب خانے قائم کرنے کی مذمت کرتے ہیں:ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری تفصیلات کے مطابق سنی پارٹی پاکستان کے چیئرمین ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ موجودہ حکومت کے وزیر اعظم نے اپنے تعارفی بیان میں دعویٰ کیاہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں مگر یہ دعویٰ جھوٹاثابت ہورہاہے جو پہلے دن سے مسلسل شرمناک غیر اسلامی اقدامات کیے جارہے ہیں کچھ دن پہلے ایک غیر مسلم رکن پارلیمنٹ شراب پر پابندی کی رٹ پیش کی کہ اکثریت رائے سے رد کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر نے کہاکہ جس نے پینی ہوگی وہ پیئے گا اور جس نے نہیں پینی وہ نہیں پیئے گا جبکہ لاشعور وزیر کی شاید یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستا ن کے آئین کے مطابق ملک میں کوئی بھی قانون قرآن وسنت کے خلاف ناٖفذنہیں ہوسکتا حالی ہی میں علامہ اقبال ایئر پورٹ پر یونیکان نامی کمپنی کا شراب کا اڈہ قائم کرنے کا لائسنس جاری کیاگیاہے جہاں سرعام شراب،بیئر فروخت ہوسکتی ہے اس غلط عمل سے روزروشن جیسے واضح ہوچکاہے کہ موجودہ حکومت غیر اسلامی نظریات کے نفاذ کے مکروہ سوچ کے تحت زبردستی مسلط کرکے ہدف دیاگیا ہے کہ ملک کے اندر آئین کوروندتے ہوئے اسلام دشمن منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے قانونی حیثیت دی گئی ہے جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے اسلام دشمن سازشوں کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نظریے کے دفاع کے لیے ہروقت تیارہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کی ان اسلام دشمن عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک دم ایسے احکامات واپس لیے جائیں اورمذکورہ کمپنی کے لائسنس رد کرکے شراب کا اڈہ بندکرایاجائے بصورت دیگر ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں