۔جیکب آباد،اتحا داہلسنت اور جے یو آئی کی کشمیریوں کے حق میں ریلی نعرے شہر کے راستوں پر مارچ، نعرے ،مودی کا پتلہ نذر آتش

جمعرات 8 اگست 2019 23:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2019ء) جیکب آباد میں اتحا داہلسنت اور جے یو آئی کی کشمیریوں کے حق میں ریلی نعرے شہر کے راستوں پر مارچ نعرے مودی کا پتلہ نذر آتش تفصیلات کے مطابق اتحاد اہلسنت اور سنی تحریک کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی درگاہ سید عبدالنبی شاہ سے چیئر مین سید اعجاز علی شاہ سنی تحریک کے صوبائی صدر علی نواز قاسمی اور سید لیاقت شاہ کی قیاد ت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فو ج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مار چ کیا اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جہاں بھارتی وزیر عظم نریندر مودی کا پتلہ نذ ر آتش کیا گیا ریلی میں سید سجاد علی شاہ ،پیر اکرام اللہ سیفی،علی مردان کھوسو،محمد اسماعیل سکندری،نیک محمد کھوسو،عبدالغفار بروہی اور دیگر نے خطاب کیا دوسری جانب ٹھل میں جے یو آئی کی جانب سے بھارتی مظالم اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت میںایک احتجاجی مظاہرہ مدرسہ مدینہ العلوم سے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مفتی علی حسن برڑو،مولانا عبدالقادر بنگلانی ،حافظ عباس نوناری،مولانا عبدالجبار رند،عباس بنگلانی قاری عنایت اللہ مہر کی قیادت میں نکالا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی انکے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر بھارتی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین پریس کلب کے سامنے دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی جہاں مقررین نے خطاب کیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں