جیکب آباد، سرکاری راشن میں گھپلے شروع،من پسند افراد میں تقسیم جاری

2300روپے کے راشن بیگ میں 13سو کا بھی سامان نہ ہونے کا انکشاف

جمعرات 9 اپریل 2020 23:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) جیکب آباد میں سرکاری راشن میںگھپلا کیا گیا ہے 1300کابھی راشن نہیں دیا جا رہا ہے :پی پی شہید بھٹو کے ضلعی صدر ندیم قریشی تفصیلات کے مطابق پی پی شہید بھٹو ضلع جیکب آباد کے ضلعی صدر ندیم قریشی نے ضلع میں سرکاری راشن کی تقسیم میں گھپلوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2300کے راشن بیگ میں 1300کا راشن بھی نہیں دیا جا رہا،راشن کی تقسیم صرف من پسندوں میں کی جا رہی ہے ڈی سی جیکب آباد کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگرمن پسندوں کو نوازنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا اور جیکب آباد کء دیہاڑی دار مزدوروں ضرورت مندوں میں گھر گھر راشن نہ پہنچایا گیا تو پی پی شہید بھٹو لاک ڈائون کے بعد پورے سندھ میںسندھ حکومت کی راشن اسکیم میں گھپلوں اورنوازے گئے من پسند ٹولے کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں