جیکب آباد پولیس صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی صحافیوں کی جانب سے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ

جمعہ 29 مئی 2020 17:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) جیکب آباد پولیس صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی صحافیوں کی جانب سے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے دوداپور میں قتل ہونے والے صحافی ذوالفقار مندرانی کے قاتلوں کو 5 روز گذرنے کے باوجود پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، پولیس صحافی کے قتل میں ملوث مزکری ملزمان امام علی شاہ، ممتاز دایو، غلام علی دایو اور اکبر دایو کو گرفتار کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی، قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جیکب آباد کے صحافیوں عبدالرحمن آفریدی، زاہد حسین رند، عبدالغنی کھوسہ، آصف علی بھٹی، یوسف رند، وکی کمار، خاوند بخش بھٹی، سید وسیم عباس شاہ، فتح محمد ابڑو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور پولیس صحافی کے قتل کو دوسرا رخ دیکر قاتلوں کو بچانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے صحافی اپنے شہید صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ فلفور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں