جیکب آباد،جمس ہسپتال کی دوا غیر معیاری نکلی،لیبارٹری رپورٹ میں تصدیق

چھاپہ مارکراولیمیگ کے 1232پیکٹ تحویل میں لئے گئے ٴْڈائریکٹر اور اسٹور کیپر کے خلاف ڈرگ کورٹ میں کیس داخل کیا جائے گا:ڈرگ انسپکٹر فیصل تنیو

جمعرات 30 جولائی 2020 23:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2020ء) جیکب آباد کی جمس ہسپتال کی دوا غیر معیاری نکلی،لیبارٹری رپورٹ میں تصدیق ،ڈرگ انسپکٹر نے رپورٹ کے بعد جمس پر چھاپہ مارکراولیمیگ کے 1232پیکٹ تحویل میں لئے ،ڈرگ انسپکٹر فیصل تنیو کے مطابق ڈائریکٹر اور اسٹور کیپر کے خلاف ڈرگ کورٹ میں کیس داخل کیا جائے گا:تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں امریکی امداد سے تعمیر کی گئی جمس ہسپتال میں مریض کو دی جانے والی دوا غیر معیاری نکلی ہے جس کی تصدیق لیبارٹری کی رپورٹ میں کی گئی ہے جمس سے ڈرگ انسپکٹر نے 28فروری کو اولیمیگ 5ایم جی کانمونہ لیا تھا جس کی 27جولائی کو لیبارٹری رپورٹ میںدوا کے غیر معیاری ہونے کی رپورٹ پر ڈرگ انسپکٹر فیصل تنیو نے گزرشتہ روز دوبارہ جمس پر دوبارہ چھاپہ مارکر مذکورہ دوا کے 1232پیکٹ اپنی تحویل میں لے لئے ہیںرابطے پر ڈرگ انسپکٹر فیصل تنیو نے بتایا کہ دوا کے غیر معیاری ہونے کی لیبارٹری رپورٹ میں تصدیق کے بعد جمس ڈائریکٹر ،اسٹور کیپر محمد سمیع کے خلاف ڈرگ کورٹ کراچی میں کیس داخل کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں