فرقہ واریت علماء اور مذہبی جماعتوں کی ضرورت نہیں حکومت اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہے،ڈاکٹر اے جی انصاری

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:12

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) فرقہ واریت علماء اور مذہبی جماعتوں کی ضرورت نہیں لیکن حکومت اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہے،اس کو روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے جے یو آئی کی ناموس رسالتؐ، صحابہ کرام اور اہلیت بڑی ریلی سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کا خطاب ،ریلی میں سینکڑوں افراد شریک، پورے ضلع میں یوم تحفظ ختم نبوت، صحابہ کرام اور اہلبیت منایا گیا، ضلع کی سینکڑوں مساجد میں گستاخی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کی قرار دادیں منظور۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ناموس رسالتؐ، ناموس صحابہ اور اہلبیت ریلی جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ، سید شاہ محمد شاہ ،مولانا عبدالجبار رند ،مولانا فیض محمد چنا، مولاناہمت اللہ برڑو، مولانا تاج محمد بھٹی، مولانا بشیر احمد چنا، مولانا عبدالکریم چنا، مولانا عبدالقدیر برڑو،حافظ عبدالکریم برڑواور دیگر کی قیادت میں قصبہ محبوب چنا سے نکالی گئی،شریک سینکڑوں مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلی کارڈز تھے جن پر ناموس رسالت و صحابہ پر جان بھی قربان ہے، ختم نبوت زندہ باد جیسے نعرے درج تھے ریلی میں شریک شہریوں اور جے یو آئی کے کارکنوں نے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا احتجاجی دھرنے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون میں عقیدہ ختم نبوت، ناموس رسالت اور صحابہ کرام اور ناموس اہلیت کو تحفظ حاصل ہے، اگر کوئی قانون کو ہاتھ میں لیتا ہے تو اس کو روکنا اور سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت علما اور مذہبی جماعتوں کی ضرورت نہیں بلکہ حکومت اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو مظلوم قراردینا شرمناک عمل ہے کیونکہ قادیانی حضور ؐ کو آخری نبی نہیں مانتے اور اپنا جھوٹانبی بنایا ہوا ہے جوکہ مسلمانوں کی غیرت کو للکارنے کے مترادف ہے کسی بھی صورت میں حضور ؐ، صحابہ کرام اور اہلبیت کی گستاخی قابل قبول نہیں کی جائے گی ،مزید پورے ضلع جیکب آباد کے چھوٹے بڑے شہروں میں یومِ تحفظ ناموس رسالت، صحابہ کرام اور اہلبیت منایا ریلیاں اور اجتماعات منعقد ہوئے، قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ حضورؐ، صحابہ کرام اور اہلبیت کے گستاخی کرنے والوں کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں